برطانیہ میں قتل کے جرم میں سزا یافتہ پاکستانی قیدی وطن منتقل

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ملزمان کے تبادلے کے حوالے سے طے شدہ معاہدے کے تحت برطانیہ میں قتل کے جرم میں سزا یافتہ عمر قید کے قیدی رضوان علوی کو پاکستان منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رضوان علوی کو برطانیہ میں 2004ء میں قتل کے جرم میں عمر قید سنائی گئی تھی جس کے بعد پاکستان برطانیہ کے معاہدے کے تحت وطن واپس لایا گیا تھا جس کے بعد وہ وزارت داخلہ کے اعلی آفیسران کی ملی بھگت سے 2010ء میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا اب رضوان علوی کو وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ہدایت پر ایف آئی اے ٹیم برطانیہ سے واپس گرفتار کر کے وطن واپس لے آئی ہے اور ملزم کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...