اسلام آباد (جاوید صدیق) پاکستان میں افغانستان کے سفیر جاناں موسیٰ زئی کے مری میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان عید کے بعد مذاکرات کا ایک اور دور ہو گا۔ گزشتہ روز ایک سفارتی تقریب میں نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے افغان سفیر نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی بات چیت کو ملا عمرکی حمایت حاصل تھی۔ قطر میں جو مذاکرات ہونے تھے انہیں بھی ملا عمر کی حمایت حاصل تھی۔ افغانستان میں داعش کی موجودگی کے حوالے سے سوال کے جواب میں افغان سفیر نے کہا کہ داعش افغانستان کے علاوہ پاکستان اور پورے خطے کے لئے خطرہ ہے۔ اس خطرہ کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنا ہو گا۔
مری مذاکرات کو ملا عمر کی حمایت حاصل تھی: افغان سفیر
Jul 15, 2015