میچ فکسنگ : چنائی سپر کنگز‘ راجستھان رائلز‘ سری نواسن کے داماد پر پابندی

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) آئی پی ایل کرپشن پر قائم تحقیقاتی کمیٹی نے آئی سی سی کے چیئر مین سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن پر میچ فکسنگ کا الزام ثابت ہونے کے بعد تاحیات ہر قسم کی کرکٹ سرگرمیوں میں شرکت پر پابندی‘ ان کی ٹیم چنائی سپر کنگز پر 2 سال کی پابندی عائد کر دی‘راجستھان رائلز کے سابق مالک اور بھارتی اداکارہ شلپا سیٹھی کے شوہرراج کنندرا پر کسی بھی قسم کی کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ لینے پر تاحیات پابندی اور انتظامی امور کیلئے 5 سال کیلئے پابندی عائد کر دی گئی۔ آئی پی ایل کرپشن کی تحقیقات کیلئے بھارتی سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس راجندرا مال لودھا کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے تحقیقات کے بعدگذشتہ روز فیصلہ سنایا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس وقت کے چنائی سپر کنگز کے مالک گروناتھ میاپن اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میچ فکسنگ میں ملوث پائے گئے ہیں جس سے اس کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچا، انہوں نے کرکٹ میچز پر بڑی بڑی رقومات لگائیں اور اس کھیل کو بدنام کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...