وزیر اعظم نے مری کو ضلع بنانے اور ہیریٹیج اتھارٹی کی منظوری دیدی

لاہور ( معین اظہر سے ) وزیر اعظم نواز شریف نے مری کو ضلع بنانے کی منظوری دیدی ہے۔ مری کو خوبصورت بنانے کیلئے مری ہیر یٹیج اتھارٹی کے قیام کی منظوری بھی دیدی گئی ہے جس کے تحت یہ اتھارٹی خود مختار ہو گی جس کو ترقیاتی فنڈز کے لئے 50 فیصد رقم وفاقی حکومت جبکہ 50 فیصد رقم صوبائی حکومت فراہم کریگی۔ راولپنڈی مظفرآباد ریل پراجیکٹ کی فزیبلٹی سٹڈی کو وزیر اعظم نے مسترد کرتے ہوئے مری کے قریب ترین ریلوے سٹیشن بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں مری میں پانی چوری روکنے کیلئے آپریشن شروع کرنے کے علاوہ وہاں پر واٹر ٹرٹیمنٹ پلانٹ لگانے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔ وزیر اعظم کے بیرون ملک جانے سے پہلے گورنمنٹ ہاوس مری میں وزیر اعظم کی زیر صدار ت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم نے مری کو خوبصورت بنانے، مری کی ترقی کیلئے متعدد منصوبوں کی منظوری دی یکم ستمبر کو تمام محکموں اور اداروں سے ان پراجیکٹ پر تیاری کرکے جواب طلب کر لیا ہے۔ وزیر اعظم کی زیر صدار اجلاس ہو ا جس میں پنجاب کے اعلیٰ افسران سمیت، آزاد کشمیر، وفاقی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلا س میں وزیر اعظم کو بریف کیا گیا کہ جس میں بتایا گیا کہ مری میں روزانہ 1.3 ملین پانی کی فراہم کیا جارہا تھا جس کو بڑھا کر اب 1.95 ملین گیلن پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم کو پانی کی چوری روکنے، واٹر سٹوریج ٹینک کی اپ گریڈیشن پر بھی بریفنگ دی گئی جس پر وزیر اعظم نے مری کے اندر واٹر ٹرئیٹمنٹ پلانٹ لگاکر مری کے لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کی ہدایا ت جاری کی ہیں۔ تاہم محکمہ ہائوسنگ کے سیکرٹری کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ مری میں پانی کے میٹر کی تنصیب کا کام جلد از جلد شروع کریں۔ سی ای او کشمیرریلوے پراجیکٹ نے اجلاس میں راولپنڈی، مری مظفر آباد ریل منصوبے پر بریف کیا جس پر وزیر اعظم نے مری سے دور سٹیشن کی تجویز کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ یکم ستمبر تک مری سٹیشن کو مری سے بہت زیادہ قریب بنانے کے لئے منصوبہ میں تبدیلیاں کی جائیں اور یکم ستمبر کو بریفنگ دی جائے۔ کیبل کار پراجیکٹ کی فزیبلٹی سٹڈی پر بھی وزیر اعظم نے متعدد اعتراضات عائد کئے۔ کمشنر راولپنڈی اور نیسپاک نے اس پربریفنگ دی جس پر وزیر اعظم نے زیادہ آبادی کے علاقے سے کیبل کار پراجیکٹ گزارنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیراعظم کو جی پی او کی بلڈنگ بحالی کے کام پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد وزیر اعظم نے ہدایات جاری کیں فوری طور پر ایک کمیٹی قائم کی جائے جو جی پی او کے اردگرد خالی جگہ کے کمرشل استعمال کے متعلق تجاویز دیں تاکہ جی پی او کی دیکھ بحال کے اخراجات پورے ہوسکیں۔ مال روڈ مری کو خوبصورت بنانے کے لئے کمیٹی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ایک سا ل میں کمیٹی مال روڈ کو خوربصورت بنانے کا کام مکمل کرے گی۔ مری میں ہسپتال بنانے کے لئے جگہ کی نشاندہی کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ تاہم کی ایڈمنسٹریشن ماڈل کے لئے وزیر اعظم نے مری ہیری ٹیج اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے جو وال سٹی لاہور کی طرز پر قائم کی جائے گی۔ اس کے لئے چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری بلدیات، کمشنر راولپنڈی اور وزیر اعظم کے پی ایس او کوارڈنیشن قانون میں تبدیلی کرنے اور مری کو ضلع کا درجہ دینے کے متعلق تجاویز دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...