کانو (اے یف پی) شمال مشرقی نائجیریا کے 4دیہات پر بوکو حرام کے جنگجوؤں نے حملہ کر کے 43افراد کو قتل کر دیا۔ زندہ بچ کر ریاست بورنو کے دارالحکومت میدوگوری پہنچنے والے ایک شخص نے میڈیا کو بتایا حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی اور بعض افراد کے گلے کاٹ دیئے۔ انہوں نے خوراک پر قبضہ کر لیا، مویشی چرا لئے، متعدد گھر جلا دیئے۔ خواتین اور بچوں نے عارضی کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے۔ ادھر امریکہ نے قتل عام کی مذمت کی ہے۔ بان کی مون نے کیمرون میں خود کش حملے کی مذمت کر دی ہے۔