کراچی(کامرس رپورٹر) سوئی سدرن گیس کمپنی نے اسٹیل ملزانتظامیہ کے دعوی کومسترد کر دیا ہے کہ گیس کی کمی کی وجہ سے سٹیل ملزکی پیداواری صلاحیت متاثرہوئی ہے۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق اسٹیل ملزپر34 ارب روپے کے واجبات ہیں جن میں ہرماہ اضافہ ہورہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ واجب الادا رقوم کی ادائیگی کیلئے کوئی پلان بھی فراہم نہیں کیا،جبکہ آخری ادائیگی مارچ 2015 میں کی گئی تھی، اس کے باوجوداسٹیل ملز کوآ پریشنز چلانے کیلئے 10 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی جاری ہے۔