اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پرویزرشید نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں ںے الطاف حسین کی تقریرپربات کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد کو بات کرنے سے پہلے کسی سے پوچھ لیناچاہئے۔ تقریر کسی ایسے شخص سے لکھوائیں جس کا ذہنی توازن ٹھیک ہو۔انہوں ںے کہاکہ الطاف حسین پاکستان کے قومی اداروں سے متعلق توہین آمیززبان اورگالم گلوچ بند کردیں۔ پرویزرشید نےمطالبہ کیا کہ الطاف حسین ہتک آمیزتقریرپرقومی اداروں اورقوم سے معافی مانگیں۔پرویزرشید نے کہاکہ الطاف حسین کی تقریرسے پوری قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، ان کے خلاف برطانیہ میں جو مقدمات درج ہیں ان میں پاکستان حکومت کو کوئی دخل نہیں۔