محکمہ موسمیات نے جمعہ سے منگل کےدوران پنجاب،خیبرپی کے اور کشمیر سمیت ملک بھرمیں گرج چمک اورتیز ہواؤں کےساتھ بارش کی پیش گوئی کردی

Jul 15, 2015 | 14:23

محکمہ موسمیات کےمطابق جمعہ سے منگل کےدوران کشمیر،اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا،فیصل آباد،ساہیوال، مالاکنڈ،ہزارہ اور کوہاٹ ڈویژن سمیت پشاور اور مردان میں اکثرمقامات پر گرج چمک اورتیزہواؤں کےساتھ بارش کاامکان ہے،ہفتہ سےمنگل کےدوران ملتان،ڈی جی خان،بہاول پور،ڈی آئی خان،بنوں،سبی، ژوب قلات اورنصیرآباد ڈویژن،فاٹا اورگلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں بارش کی توقع ہے،اتوار سےمنگل کےدوران سندھ،سکھر،لاڑکانہ،میرپورخاص ڈویژن میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کےباعث کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ،جب کہ پنجاب اور خیبرپی کے کےندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے،آئندہ چوبیس گھنٹے کےدوران ملک کےبیشترعلاقون میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہےگا،تاہم آج رات کشمیر،ہزارہ،راولپنڈی،اسلام آباد،لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک اورتیزہواؤں کےساتھ بارش ہوسکتی ہے

مزیدخبریں