کراچی میں برطانوی ہائی کمیشن میں الطاف حسین کیخلاف قرارداد جمع کرانے والے وفد میں ثمرعلی خان،خرم شیر زمان، علی زیدی اورعارف علوی شامل تھے۔اس موقع پرعارف علوی کا کہنا تھا کہ قرارداد میں مطالبہ کیا ہے کہ الطاف حسین کو واپس پاکستان بھیجا جائےاس پرعمل ہوتا ہے یا نہیں دیکھیں گے،،انکا کہنا تھا کہ را کے ہیڈ نے کہا کہ الطاف حسین ایم آئی سکس کےمہمان ہیں۔برطانوی حکومت جان بوجھ کرالطاف حسین پرپردہ ڈالتی رہی۔ برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے مجھےکہا کہ اگر الطاف حسین کیخلاف ایکشن لیا تو کراچی میں ہمارے ساتھ کیا ہوگا۔عارف علوی کا کہنا تھا کہ کراچی میں رینجرز کےآنےسےفرق پڑاہے۔شہر میں بدامنی کےشواہد ملےمگرایکشن نہیں لیا گیا۔ماڈل ایان علی کی رہائی کے بارے میں عارف علوی کا کہنا تھا کہ ایان علی کیخلاف ثبوت موجود تھے مگر کوئی ایکشن نہیں ہوا۔