نظریاتی سمر سکول کے سولہویں روز طلبا کے مابین مضمون نویسی، ملی نغمے اور کراٹے کے مقابلے

Jul 15, 2016

لاہور ( خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں جاری نظریاتی سمر سکول کے سولہویں سالانہ تعلیمی سیشن کے اکیسویں روز طلباوطالبات کے درمیان تحریک پاکستان اور مشاہیر تحریک آزادی کی حیات و خدمات کے متعلق مضمون نویسی ، ملی نغمے سنانے اور کراٹے کے مقابلے سمیت مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان سرگرمیوںمیں طلبا وطالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ علاوہ ازیں طلباوطالبات نے تحریک پاکستان کے دور کی عکاسی کرتے ٹیبلوز پر خوبصورت پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔ آخر میں طلبا و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

مزیدخبریں