ہیپاٹائٹس کی ادویات کی قلت پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع

Jul 15, 2016

لاہور (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی جہانزیب کھچی نے سرکاری ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کی ادویات کی قلت سے متعلق ایک تحریک التوائے کار سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروادی ہے۔ تحریک التوائے کار کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہیپاٹائٹس کی ادویات دستیاب نہ ہونے کے باعث مریض خوار ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ پنجاب حکومت ہیپاٹائٹس کی ادویات کی فراہمی سمیت ان ادویات کی خریداری پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے دعوے کررہی ہے۔

مزیدخبریں