خیبر پی کے اسمبلی: سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے 2 قراردادیں جمع

پشاور ( صباح نیوز) خیبر پی کے حکومت نے دمام اور مختلف علاقوں میں پھنسے افراد کی میڈیا میں شائع خبروں کا نوٹس لے لیا، صوبائی حکومت کی جانب سے ارض مقدس میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے اسمبلی میں دو قراردادیں جمع کرا دی گئیں۔ ایک کمپنی کے دیوالیہ ہونے کے بعد دمام سمیت مختلف شہروں میں کئی ماہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔ صوبائی حکومت کے ترجمان کی جانب سے اب اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت سے ان محنت کشوں کو واپس لانے اور انہیں تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایک دوسری قرارداد میں وفاقی حکومت سے سعودی عرب کی جیلوں میں قید بے گناہ پاکستانیوں کی رہائی کیلئے اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ برادر ملک کی جیلوں میں سینکڑوں پاکستانی قید ہیں جو بے گناہ ہونے کے باوجود پابند سلاسل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...