اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے محکمہ انجینئرنگ کے 9 سال سے برطرف ملازم کی بحال کرنے کی درخواست زائد المیعاد ہونے کی بنا پر خارج کر دی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نو سال تک آپ نے نوکری نہیں کی آپ اتنا عرصہ گھر بیٹھ کر کیا کرتے رہے؟ نو سال بہت طویل عرصہ ہوتا ہے کیا اتنا عرصہ آپ پر من و سلوا اترتا رہا جسے کھا کر آپ گزارہ کرتے رہے عدالت وہ واجبات آپ کو کس طرح دینے کا حکم دے سکتی ہے جس دوران آپ نے کوئی کام ہی نہیں کیا؟۔