جلال آباد(آئی این پی ) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگر ہار میں افغان فضائیہ کی بمباری ‘ڈرون حملوں میں داعش سے تعلق رکھنے والے 12شدت پسند ‘26طالبان ہلاک ہو گئے ، افغان فورسز نے جمعرات کو صوبہ ننگر ہار کے مختلف علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لئے فضائی حملے کئے جس میں 12شدت پسند ہلاک ہوئے ۔ دوسری جانب سرائے پل، المار ، فریال اور کوہستانت کے اضلاع میں افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں26طالبان ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ صو بہ ننگر ہا ر میں امر یکی ڈرون حملہ سے دا عش کا ریڈ یو اسٹیشن تبا ہ ہو گیا،غیر ملکی میڈ یا کے مطا بق جمعرات کو کا بل میں امر یکی حکام نے تین ڈرون حملوں کی تصد یق کی جس میں ننگر ہا ر کے پہا ڑی علا قے آ چن کو نشا نہ بنایا گیا،امر یکی حکام نے مز ید بتا یا کہ شدت پسندوں کو نشا نہ بنا نے کے لیئے زیا دہ تر تو جہ اب مشرقی افغا نستان پر مر کوز رہے گی۔ادھرافغان وزارت دفاع نے عسکریت پسندوں پر زوردیا ہے کہ ہتھیار پھینکتے ہوئے امن عمل کا حصہ بنیں۔ ترجمان دولت وزیری نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان اپنی حکومت پر اعتماد کرتے ہوئے امن عمل کا حصہ بنیں اور اپنے وطن واپس آئیں ورنہ انہیں ختم کر دیا جائے گا،امریکہ حقانی نیٹ ورک کو ایک دہشتگرد تنظیم تصور کرتا ہے۔
افغانستان: 3 ڈرون حملے‘ آپریشن‘ 26 طالبان سمیت 38 ہلاک‘ داعش کا ریڈیو سٹیشن تباہ
Jul 15, 2016