قالین سازی انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے: خرم دستگیر

لاہور (کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی کارپٹ انڈسٹری نے ملک میں زرمبادلہ کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا پاکستانی ہاتھ سے بنے ہوئے قالین پاکستان کے زر مبادلہ بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں یہ کریڈیٹ صرف اور صرف موجودہ حکومت کو جاتا ہے ۔ حکومت تجارتی سرگرمیوں کو فروغ کیلے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے قالین سازی کی انڈسٹری کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں پاکستان کارپٹ مینوفیکچررزاینڈ ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں کہی جس کی قیادت چیئرمین خواجہ احمد شاکر نے کی۔ وفد میں میجر اختر کوکی، قمر ضیا اور عبدالطیف ملک شامل تھے۔ وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ کارپٹ انڈسٹری کے مسائل کو حکومت ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی اور کارپٹ انڈسٹری اپنے برآمدات کے ذریعے پاکستان کے سافٹ امیج کو بلند کرنے میں بھی حکومت کی مدد کررہی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین خواجہ احمد شاکر نے بتایا کہ اس سال اکتوبر میں کارپٹ کی 3روزہ بین الاقوامی ایکسپو بڑے زورو شور سے کی جارہی ہے جس میں 150سے زائد ملکوں کے کارپٹ انڈسٹری سے وابستہ تاجر خریداری کیلئے پاکستان آئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن