فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سابقہ بیوی نے بیٹیوں کے ہمراہ مل کر چوتھی شادی کے خواہش مند شوہر کی مکوں جوتوں سے درگت بنا ڈالی۔ احاطہ عدالت میں رنگین مزاج شخص کی زبردست پٹائی سائلین دیکھتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈجکوٹ کی رہائشی شبنم بی بی نے ایڈیشنل سیشن کورٹ میں نان نفقہ کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا جہاں اس کا سابق شوہر اصغر سماعت کے لئے آیا اور بعدازسماعت اس نے اپنی بیوی شمیم اور بیٹیوں کو گالی دی تو تینوں ماں بیٹیوں نے اسے پکڑ کر مکوں، جوتوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور بتایا کہ اس نے پہلے ہی تین شادیاں کر رکھی ہیں اور چوتھی شادی کرنا چاہتا ہے۔ پہلی بیویوں کو بھی دیگر شادیوں کے متعلق بے خبر رکھا ہوا تھا اب اور فراڈ کرنے جا رہا تھا۔ سیشن کورٹ میں مقدمات کے لئے آنے والے سائلین اسے بیوی اور بیٹیوں کے ہاتھوں پٹتے دیکھتے رہے جبکہ سیشن کورٹ سکیورٹی پر مامور پولیس نفری نے معاملہ رفع دفع کرایا۔
شوہر/درگت