کراچی: تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت رینجرز کو حاصل اختیارات 19 جولائی کو ختم ہونگے

کراچی(آن لائن)شہرمیں تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت رینجرز کو حاصل اختیارات 19 جولائی کو ختم ہونگے۔ذرائع کے مطابق مقتدر حلقوں اور سندھ رینجرز نے قانون میں توسیع کامطالبہ کردیا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ بھی ایکٹ میں مزید دو سال کی توسیع کی حامی ہے۔ اداروں کا موقف ہے کہ خصوصی اختیارات کے بغیر سندھ رینجرز آزادی سے کام نہیں کر سکتی۔ وزارت قانون میں مشاورت کی گئی ہے کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کیلئے پارلیمنٹ میں ترمیم لائی جائے یا صدرارتی آرڈیننس لایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن