قومی دن پر استقبالیہ‘ فرانسیسی سفیر نے اردو میں تقریر کر کے داد سمیٹی

Jul 15, 2016

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) گزشتہ شام یہاں فرانس کے قومی دن کے استقبالیہ میں پاکستان میں فرانس کی سفیر نے اردو میں تقریر کر کے پاکستانیوں سے زبردست داد سمیٹی۔ فرانسیسی سفیر نے بتایا کہ انہوں نے پیرس میں اردو سیکھی تھی۔ انہوں نے کہا ’’میں فرانس کے قومی دن پر آپ سب کا استقبال کر کے خوش ہوں‘ پاکستانیوں نے کچھ دن پہلے عید منائی‘ میری طرف سے آپ کو گزشتہ عید مبارک‘ اس سال آپ فرانسیسی کمپنیوں کے لوگوں کو یہاں دیکھ رہے ہیں‘ ان کمپنیوں نے فرانس کے قومی دن میں حصہ لیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ پاکستان میں کاروبار کرنے میں دلچسپی لیتی ہیں‘ میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں‘‘۔

مزیدخبریں