اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) ذرائع کے مطابق حکومت نے عوام سے 101 ارب روپے وصول کرنے کی تیاری کرلی۔ اوگرا نے سوئی گیس کمپنیوں کی درخواست پر ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی عوام پر یہ اضافی بوجھ ڈالنے کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن اور سدرن نے پہلے ہی یہ رقم بنکوں سے لے رکھی ہے۔ اوگرا کی منظوری سے سوئی ناردرن گیس صارفین سے 43 ارب جبکہ سوئی سدرن 58 ارب روپے صارفین سے وصول کرے گی۔گیس ٹیرف میں اضافہ یکم جولائی سے کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن جلد جاری کئے جانے کا امکان ہے۔
اوگرانے گیس یکم جولائی سے مہنگی کرنے کی منظوری دیدی
Jul 15, 2016