پنجاب ہائی وے پٹرول میں کھیلوں کا مربوط نظام موجود ہے

Jul 15, 2017

محمد معین
چیف سپورٹس آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز عمران کشور نے کہا ہے کہ کھیل جوش و جذبہ کے حامل ہونے کے ناطے، انسان کو تندرست و توانا اور خوش و خرم رکھتے اور ڈسپلن سکھاتے ہیں۔ پنجاب ہائی وے پٹرول میں کھیلوں کا ایک مربوط نظام تشکیل دیا گیا ہے تاکہ ذہنی و جسمانی چُستی کے ساتھ ساتھ جوانوںکو فراغت میں مثبت مصروفیت ملے اور پورا ماحول صحت مندہو۔انہوں نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس مقصد کیلئے ایس پی ہیڈکوارٹرز کو چیف سپورٹس آفیسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ہر سطح پر سپورٹس آفیسر مقرر کر کے سپورٹس کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جن کی تفصیل ذیل ہے۔چیف سپورٹس آفیسرپی ایچ پی ایس پی ہیڈکوارٹرز،ریجنل سپورٹس آفیسرڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ریجن،ضلعی سپورٹس آفیسرڈسٹرکٹ ڈی ایس پی،سپورٹس انچارج پوسٹ اسسٹنٹ سب انسپکٹر، پنجاب ہائی وے پٹرول سپورٹس کمیٹی‘یہ کمیٹی چیف سپورٹس آفیسر کی سربراہی میں تمام ریجنل سپورٹس آفیسران پر مشتمل ہے۔ریجنل سپورٹس کمیٹی،یہ کمیٹی ریجنل سپورٹس آفیسر کی سربراہی میں تمام ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران پر مشتمل ہے۔ضلعی سپورٹس کمیٹی،یہ کمیٹی ضلعی سپورٹس آفیسر کی سربراہی میںتمام سپورٹس انچارج صاحبان پوسٹ پر مشتمل ہے۔یہ کمیٹیاں اپنی اپنی سطح پر کھیلوں کے انتظامات کی نگرانی کے ساتھ ساتھ سپورٹس ٹورنامنٹ اور مقابلہ جات کیلئے بطور انتظامیہ بھی کام کررہی ہیں۔کھیل جو پٹرولنگ پوسٹوں پر کھیلے جاتے ہیں۔آئوٹ ڈور کھیلیں،والی بال، بیڈمنٹن،ان ڈور کھیلیں،ٹیبل ٹینس، کیرم بورڈ،ایتھلیٹکس،دوڑ، چھلانگ،پٹرولنگ پوسٹ پر کھیل اور کھیلوں کا سامان ،آئوٹ ڈور کھیلیں پچھلے پہر اور اگر روشنی کا انتظام ہوتو شام کے بعد بھی کھیلی جاسکتی ہیں۔کھیلوں کا سامان ضلعی انچارج سپورٹس مہیاکرتا ہے جو کہ وہ ریجنل سپورٹس آفیسر سے حاصل کرتا ہے۔کھیلوں کے سامان کی فراہمی کا شیڈول یوں ہے۔والی بال کیلئے نیٹ اور پول ہر سال جنوری میں جبکہ Smashبال اور شوٹنگ بال سال میں چار دفعہ یکم جنوری، یکم اپریل، یکم جولائی اور یکم اکتوبر کو فراہم کیے جاتے ہیں۔بیڈمنٹن کیلئے نیٹ اور پول ہر سال جنوری کے پہلے ہفتہ میں جبکہ12درجن اچھی کوالٹی کی شٹل ہر مہینہ کی پہلی تاریخ کو فراہم کی جاتی ہے جو کہ3درجن فی ہفتہ کے حساب سے ہیں۔ٹیبل ٹینس کیلئے ٹیبل اور نیٹ ہیڈکوارٹرز کی طرف سے ہر چوکی پر فراہم کیا گیا ہے۔ٹیبل ٹینس نیٹ یکم جنوری جبکہ ایک درجن گیندیں یکم جنوری، یکم اپریل، یکم جولائی اور یکم اکتوبر کو ہر سال فراہم کی جاتی ہیں۔ایک درمیانہ درجے کا مارکنگ پائوڈر بیگ ہر مہینہ کی یکم تاریخ کو ہر چوکی پر فراہم کیا جاتا ہے۔جو کہ والی بال اور بیڈمنٹن کورٹ کی لائنوں کو واضح کرنے کیلئے ہے۔تمام استعمال شدہ چیزیں چوکی انچارج بذریعہ ضلعی سپورٹس آفیسر ، ریجنل سپورٹس آفیسر کو جمع کرواتا ہے جو کہ مکمل تحقیق کے بعد استعمال شدہ قرار دے کر داخل سٹور کی جاتی ہیں۔ضلعی سطح پر سپورٹس،منظور شدہ کھیلوں کیلئے ضلعی دفاتر یا لائن میں جہاں جگہ میسر ہو ان کا اہتمام کیا جاتا ہے۔کھیلوںکا سامان شیڈول کے مطابق پٹرولنگ پوسٹوں پر ضلعی سپورٹس آفیسر مہیا کرتا ہے۔مہینہ وار باہمی دوستانہ مقابلہ جات دو چوکیوں یا دو لائنوں کے درمیان منعقد کروائے جاتے ہیں۔ ان کھیلوں کیلئے جو سامان پہلے مہیا کیا جاچکا ہے۔ وہی استعمال ہوتا ہے۔جنوری، اپریل، جولائی اور اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ضلعی سطح پر میراتھن کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ریجنل سطح پر سپورٹس۔ریجنل دفاتر یا لائن ہیڈکوارٹرز میں کھیلوں کا انعقاد چوکیوں/ضلعی دفاتر یا لائن کے طریقے پر ہوتا ہے۔جولائی کے دوسرے ہفتہ میں بین الاضلاعی مقابلے منعقد ہوتے ہیں۔ یہ مقابلے ریجنل ہیڈکوارٹر یا ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر منعقد کرائے جا سکتے ہیں۔ تمام کھیل ایک ہی جگہ منعقد ہو سکتے ہیں یا پھر ہر کھیل کی میزبانی کسی ایک ضلع کو دی جاسکتی ہے۔مقابلہ جات میں ایک میراتھن بھی منعقد کی جاتی ہے۔ڈویژنل سپورٹس کمیٹی ، ریجنل ایس پی کے زیر نگرانی ان مقابلوں کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی کا کام کرتی ہے۔سالانہ ہفتہ کھیل۔ہر سال اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں چیف سپورٹس آفیسر لاہور میں سالانہ ہفتہ کھیل کا انتظام کرتا ہے۔جبکہ اگر کوئی دوسرا ریجن جو اگر صلاحیت رکھتا ہو اور رضا کارانہ بنیادوں پر سالانہ کھیل منعقد کرانا چاہے تو سالانہ کھیلوں کی میزبانی حاصل کر سکتا ہے۔ اس ہفتہ کھیل میں پنجاب ہائی وے پٹرول کی تمام کھیلوں کا انعقاد ہوتا ہے جن میں میراتھن بھی شامل ہوتی ہے۔اچھے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور ٹریننگ۔اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں یا ٹیموں کی قومی یا بین الاقوامی مقابلہ جات میں شمولیت کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ ایسے مقابلے جیتنے والوں کو فراخ دلی سے انعامات دئیے جاتے ہیں۔ٹریننگ کیمپ‘متعلقہ سپورٹس آفیسرز ، سپورٹس عہدیداران اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے سالانہ ہفتہ کھیل اور ریجنل مقابلہ جات کیلئے ٹریننگ کیمپ منعقد کرتا ہے۔ سامان کی فراہمی کے علاوہ ملکی وبین الاقوامی معیار کے کوچ سے بھی استفادہ کیا جاتا ہے۔ تمام ضروریات کیلئے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا جاتا ہے۔ کھلاڑیوں کے لئے بورڈنگ اور کوچنگ کی سہولیات جس میں ٹرانسپورٹ شامل ہے کا خیال رکھا جاتا ہے۔ٹریک سُوٹ اور یونیفارم۔مقابلوں کیلئے ٹریک سُوٹ ، جوگر اور یونیفارم بوقت ضرورت ریجنل یا ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سے حاصل کیے جاتے ہیں۔انعامات۔فاتح قرا ر دینے کیلئے انصاف اور دیانتداری کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑاجاتا۔جیتنے والوں کو مندرجہ ذیل انعامات دیے جاتے ہیں۔مہینہ کے بہترین کھلاڑی کو 500/-روپیہ اور کلاس III سرٹیفیکیٹ۔ریجنل مقابلہ جات میں جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی ،2000/-روپیہ اور ہر کھلاڑی کو کلاس IIسرٹیفیکیٹ ۔سالانہ ہفتہ کھیل کے فاتحین کو ٹرافی،5000/-اور کلاس Iکا سرٹیفیکیٹ۔ٹیم کے ممبران کو تمغوں سے نوازا جاتا ہے جبکہ ٹیم آفیشلز(سپورٹس آفیسر، کوچ، مینجر) کو بھی سوینئر دئیے جاتے ہیں۔افسران اعلیٰ کی شمولیت۔افسران اعلیٰ، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے سپورٹس افسران سے رابطے میں رہتے ہیں اور خودبھی کھیلوں میں شامل ہوتے ہیں۔چیف سپورٹس آفیسر/پنجاب ہائی وے پٹرول کی کھیلوں کیلئے مستقل سپانسرز تلاش کرتا ہے۔ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بھی مستقل سپانسرز تلاش کرتے ہیں۔تمام سپورٹس آفیسر، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سے معاونت کرتے ہیں تاکہ سالانہ گرانٹ اور سپیشل گرانٹ اور کوچنگ کی سہولیات حاصل کی جاسکیں ۔ اس مقصد کیلے پنجاب ہائی وے پٹرول کی سپورٹس ٹیموں کو اپنی متعلقہ سطح پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹریشن کروانی ہوتی ہے اورسالانہ کارکردگی انہیں بھیجی جاتی ہے۔تمام سپورٹس آفیسرمعمول کے کھیلوںاور مقابلہ جات کی اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا میں کوریج کو یقینی بناتے ہیں۔ اس مقصد کیلئے ایف ۔ایم ریڈیو کی سروسز کو بھی استعمال میں لایا جاتا ہے۔کھیلوں کی خبروں کو نیوز لیٹر میں بھی شائع کیا جاتا ہے۔چیف سپورٹس آفیسر /سپورٹس کا سالانہ کیلنڈر تیار کرتا ہے جو کہ ہر سال جنوری کے پہلے ہفتے میں شائع ہوتا ہے۔کھیلوں کی سرگرمیوں پر مشتمل ماہانہ/رپورٹیں بھجوانے کا شیڈول حسب ذیل ہے۔چوکی کا سپورٹس انچارج ہر ماہ کی یکم تاریخ کوماہانہ رپورٹ ضلعی سپورٹس آفیسر کوبھیجتا ہے۔ضلعی سپورٹس آفیسر، ماہانہ رپورٹ ہر ماہ کی 02تاریخ کو ریجنل سپورٹس آفیسر کو بھیجتا ہے۔ریجنل سپورٹس آفیسر، ماہانہ رپورٹ ہر ماہ کی 03 تاریخ کو چیف سپورٹس آفیسر کو بھیجتا ہے۔چیف سپورٹس آفیسر ان رپورٹوں کو منظم کرکے اپنی جامع رپورٹ ایڈیشنل آئی جی پی پنجاب ہائی وے پٹرول کو ہر ماہ کی 5تاریخ کو بھجواتا ہے۔ نگرانی و رہنمائی ‘اچھی کارکردگی کیلئے منصوبہ بندی ضروری ہے جس پر عمل درآمد کے بغیر منصوبہ بندی بھی بیکار ہے۔ یہ سپورٹس پروگرام تمام حوالوں سے بہتر طریقے پر کام کرنے کیلئے ڈیزائن کیا جاتا ہے۔ اس کیلئے ضروریات کا حساب لگایاجاتا ہے اور ان کو پورا کرنے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔اب کامیابی کیلئے اس کام کیلئے چنے گئے افسران کی ایماندارانہ کوششوں کی ضرورت ہے۔اس سپورٹس پروگرام میں زیادہ تر ذمہ داری سپورٹس افسران پر عائد کی گئی ہے لیکن یادرہے کہ وہ پوسٹ انچارج،ضلع ڈی ایس پی اور ریجنل ایس پیکی نگرانی میں کام کریں گے۔اس پروگرام کی کامیابی کیلئے ان تمام افسران کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔پنجاب ہائی وے پٹرول کے تمام عہدیداران کیلئے پیغام یہ ہے۔ورزش اور کھیلیں زندگی سے وقت نہیں لیتے بلکہ وہ وقت میں زندگی لاتے ہیں۔ـ

مزیدخبریں