لنڈی کوتل:ایف سی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ ناکام ، 2افغان دہشتگرد ہلاک،2اہلکار زخمی

لنڈی کوتل/ڈی جی خان( نامہ ٓنگار+ایجنسیاں) خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں دو افغان خودکش حملہ آوروں کی فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی)کی چوکی میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی ،اہلکاروں کی بروقت کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک، دوسرے نے خود کو گیٹ پر ہی دھماکے سےاڑادیا، دواہلکار زخمی،کالعدم جماعت الاحرار نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے دور افتا دہ علاقہ بازار ذخہ خیل جنڑوبی میں ایف سی کی میشترہ چوکی میں دو خودکش حملہ آوروں نے داخل ہونے کی کوشش کی جس پر ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آور کو ہلاک کردیا جبکہ دوسرے دہشت گرد نے خود کو گیٹ پر ہی دھماکے سے اڑادیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ میں2 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ)منتقل کردیا گیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق خیبر ایجنسی میں پیش آنے والے اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کا تعلق سرحد پار سے تھا۔ بیان کے مطابق سرحد پار سے آنے والے دو خودکش حملہ آوروں نے پاک افغان سرحدی علاقے جنڑوبی سے دو کلومیٹر شمال مغرب میں میشترہ چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی برقرارہے جبکہ سکیورٹی فورسزکی جانب سے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کرآپریشن کا آغاز کردیا گیا۔دوسری جانب امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق کالعدم دہشت گرد تنظیم جماعت الاحرار نے ایف سی پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی تاہم جماعت کے ترجمان اسد منصور کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ دوسری جانب س سکےورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائی کے دورا ن ڈیرہ غازی خان سے دہشت گردوں کے 2 سہولت کارگرفتارکرلیے جن میں ایک خاتون بھی شا مل ہے جبکہ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت ڈیرہ غازی خان میں پاکستان رینجرز پنجاب، پولیس اورانٹیلی جنس ایجنسیوں نے مشترکہ آپریشن کیا۔ گرفتار گروہ سے غیرقانونی ہتھیاروں کی بڑی تعداد، گولہ بارود اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردیاں برآمد کی گئیں جبکہ ہتھیاراوربارود پنجاب اور سندھ میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے پہنچایا جاتا تھا۔ سہو لت کا رو ں کو مزید تفتیش کے لیے نا معلو م مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...