لاہور(نامہ نگار)اکبری گیٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ پولیس نے اکبری گیٹ کے علاقے میں چھاپے مارکر ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم رضا اور منشیات فروش محمد طفیل کو گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔