کوئٹہ(صباح نیوز)قومی اسمبلی کے حلقے این اے 260کوئٹہ ۔ چاغی میں ضمنی انتخاب کے لئے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا اور پولنگ آج ہفتہ کو ہوگی جس میں 17 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ضمنی انتخاب میں بی این پی مینگل، جے یو آئی (ف) اور پشتونخوا میپ کے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے حکومتی اتحادی امیدواروں پر سرکاری مشینری اور وسائل کے بھرپور استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔
پولنگ
بلوچستان: این اے 260 چاغی میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ آج ہوگی
Jul 15, 2017