”میرا لاکھوں کا ساون جائے“

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت کے ایک نجی ادارے کے نائب قاصد نے ایک دن کی چھٹی کے لئے سینکڑوں سٹاف کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔ بیوی کی فریاد درخواست میں تحریر کرکے پورے ساون کی رم جھم میں تاحیات چھٹیاں وصول کر لیں۔ گزشتہ روز نجی ادارے ”قرشی“ کے نائب قاصد اصغر علی نے مورخہ 12 جولائی کو چھٹی کے حصول کے لئے درخواست دی۔اور متن تحریر کیا کہ شدید بارش کے باعث میری بیوی نے کچھ میں یہ گانا گنگناہ رہی تھیں کہ ” تیرے دو ٹکیاں دی نوکری“ وغیرہ وغیرہ۔ جس کے باعث فدوی دفتر حاضر نہ ہو سکا ہے۔ حتمی منظوری کے مجاز افسر نے دیگر سٹاف سے رائے طلب کر کے انکی درخواست پر تاحیات کے لئے لکھ دیا ہے کہ اس وقت یہ رم جھم چھٹیاں لیں جب تک گھر والے یہ گانا نہ گنگنانے لگ جائیں کہ ” برے نصیب میرے‘۔

ای پیپر دی نیشن