مہنگائی ’’تقریباً ختم‘‘، آلو، پیاز ٹماٹر، چینی، آٹے کی قیمتوں میں کمی ہو گئی، وفاقی ادارہ شماریات کا دعویٰ

Jul 15, 2017

لاہور (کامرس رپورٹر) سرکاری رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملک سے مہنگائی تقریباً ختم ہو گئی ہے اور رواں ہفتے کے دوران اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی اوسط شرح صفر اعشاریہ صفر دو فیصد رہی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مارکیٹ میں آلو، پیاز، ٹماٹر، آٹا، چینی اور دالوں سمیت سولہ اشیا کی قیمت میں گیارہ فیصد تک کی کمی دیکھی گئی جب کہ چکن، چاول، گھی سمیت چودہ اشیا کی قیمت میں تین فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کی53 بنیادی اشیا میں سے 30 کی قیمتوں میں استحکام رہا جس کے باعث ہفت روزہ بنیاد پر آٹھ ہزار روپے ماہانہ سے کم آمدنی والوں کے لیے مہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح منفی صفر اعشاریہ چھ فیصد رہی ہے۔

مزیدخبریں