واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کے محکمہ خارجہ نے تمام ملکوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کا، جو امریکہ جانا چاہتے ہیں، تفصیلی ڈیٹا فراہم کریں تاکہ امریکی عہدے دار یہ طے کر سکیں کہ ان شہریوں سے دہشت گردی کا تو کوئی خطرہ نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک سفارتی خط کے حوالے سے بتایاگیاکہ یہ خط ایک روز پہلے تمام امریکی سفارت خانوں کو بھیجا گیا تھا۔ اس خط میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 6 مارچ کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت دنیا بھر کے لیے ویزوں کی جانچ پڑتال کے طریقہ کار کو اختصار سے بیان کیا گیا ہے۔ خط میں ان تقاضوں کا ذکر کیا گیا ہے جن پر پورا اترنا امریکہ کا سفر کرنے والوں کے لیے ضروری ہوگا۔ان میں الیکٹرانک پاسپورٹ کا اجرا، یا اجرا کرنے کا منصوبہ، اور ان پاسپورٹوں کی گمشدگی یا چوری کی صورت میں انٹرنیشنل پولیس ایجنسی انٹرپول کو اطلاع کرنا شامل ہے۔اس خط میں دنیا بھر کے ملکوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ امریکہ سفر کرنے والے اپنے شہریوں کی شناخت سے متعلق بائیوگراف تفصیلات، جرائم سے منسلک ریکارڈ بھی فراہم کریں۔
محکمہ خارجہ/ہدایت