مسلم لیگ (ن) میں دراڑیں پڑنا شروع 4،5ہفتے انتہائی اہم ہیں: شیخ رشید

راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد سے مسلم لیگ (ن)میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئی ہیں۔ راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں دولت والے کی حکمرانی ہے، ملک میں جس کے پاس مال ہے وہی حکومت کر سکتا ہے، ہمارے بچوں کا 18 سال کی عمرمیں شناختی کارڈ نہیں بنتا لیکن حکمرانوں کے بچے 18 سال کی عمر میں کروڑوں کے مالک بن گئے۔ ان سے کہتا ہوں اگر سپریم کورٹ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ان کی آنکھیں نکال لیں گے۔ پاکستانی سیاست کیلئے اگلے 4،5ہفتے انتہائی اہم ہیں۔ پیر سے پانامہ کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں شروع ہوگی بس پھر چار ہفتے کی بات ہے۔

ای پیپر دی نیشن