گورداسپور: سیلفی لیتے ہوئے 2سہیلیاں جان گنوا بیٹھیں

گورداسپور(نیوز ڈیسک) پاکستانی سرحد سے متصل بھارتی پنجاب کے شہر گورداسپور میں کالج کی2 طالبات نہر کے کنارے پر سیلفی لیتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہو گئیں۔ نعشوں کی تلاش کیلئے بھارتی فوج کو بلا لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مقامی کالج کی طالبہ لوپریت کور اپنی سہیلی نشا کے ساتھ پکنک منانے نہر پر آئی تھی۔ نہر کنارے کی خطرناک حد پر سیلفی لیتے ہوئے دونوں نہر کے اندر جا گریں۔ سر توڑ کوششوں کے باوجود دونوں کی نعشیں نہ مل سکیں۔
سیلفی

ای پیپر دی نیشن