بارش، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرتی رہیں

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) شہر مےں آدھ گھنٹہ جاری رہنے والی موسلا دھار بارش کے بعد سب سے بڑے سپورٹس کمپلکس میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرتی رہیں۔ نشترپارک کے پرانے اور بوسیدہ ڈرینیج سسٹم کا پول ایک مرتبہ پھر سے آیاں ہوگیا، پانی بارش رکنے کے کئی گھنٹوں بعدبھی نشترپارک سپورٹس کمپلکس کی سڑکوں کی زینت بنا رہاجہاں کھلاڑی اورکھیلوں کے منتظمین کا گزر ہوتا ہے وہیں ۔عام شہری بھی اسے گلبرگ اور حفیظ سنٹر جانے کےلئے شاٹ کٹ کے طور پر استعمال کرتے ہیں، دوسری جانب بارش کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں بھی متاثر رہیں۔ ویسٹ زون کی متعددگرا¶نڈز میں کلب میچز بارش کی نظر ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...