(اسپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں وکٹوں کے پیچھے کیچز کی ٹرپل سنچری مکمل کر کے یہ اعزاز پانے والے بھارت کے پہلے اور دنیا کے چوتھے وکٹ کیپر بن گئے۔لندن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 322 رنز بنائے۔بھارتی تجربہ کار وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی نے وکٹوں کے پیچھے اپنی بہترین کارکردگی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے 2 کیچ اور ایک رن ا?و?ٹ کیا تاہم 36 ویں اوور کی تیسری گیند پر جوز بٹلر کا کیچ تھام کر انھوں نے ملکی ریکارڈ قائم کیا۔بھارت کی جانب سے نیان مونگیا 140 میچوں میں 110 کیچز کر کے دوسرے اور سابق کپتان راہول ڈراویڈ72 کیچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھے۔ا?سٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ 417 کیچز کے ساتھ سرفہرست ہیں، جنوبی افریقہ کے مارک باؤچر 402 کیچز کے ساتھ دوسرے اور سری لنکا کے کمارسنگاکارا 383 کیچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔دوسری جانب انگلینڈ کے کپتان جوروٹ نے بہترین بلیبازی کا مظاہرہ کرتیہوئے کیریئر کی 12 ویں سنچری مکمل کرکے مارکس ٹریسکوتھک کے زیادہ سنچریوں کا ملکی ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔جوروٹ اس سنچری کے ساتھ ہی انگلینڈ کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے چوتھے بلے باز بن گئے ہیں۔انھوں نے سابق بلے باز ایلک سٹورٹ کے 4 ہزار 677 رنز کے ریکارڈ کو توڑ دیا تاہم موجودہ کپتان آئن مورگن5 ہزار 530 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔