فلسطینی صدرمحمود عباس فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میچ دیکھنے کے لیے ماسکو پہنچ گئے

Jul 15, 2018

ماسکو (آئی این پی ) فلسطینی صدرمحمود عباس روس میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میچ دیکھنے کے لیے ماسکو پہنچ گئے ۔ روس میں متعین فلسطینی سفیر عبدالحفیظ نوفل نے ' کہا کہ صدر محمود عباس روس میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میچ دیکھنے کے لیے ماسکو پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ محمود عباس بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن ''فیفا'' کی دعوت پر ماسکو آ رہے ہیں۔ فیفا کی طرف سے عالمی رہ نمائوں کو فٹ بال ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔اپنے دورے کے دوران فلسطینی صدر اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے بھی ملاقات کریں گے۔ فلسطینی حکام کے مطابق صدر عباس اور ولادی میر پیوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال بالخصوص خطے میں نئے عالمی ایجنڈے پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔

مزیدخبریں