معطل بلدیاتی امیدواروں کے اختیارات ضلعی انتظامیہ کو مل گئے

Jul 15, 2018

لاہور (خبر نگار) الیکشن کمشن کے حکم پر معطل بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات ضلعی انتظامیہ کو مل گئے۔ محکمہ بلدیات پنجاب نے اختیارات تفویض کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 25 جولائی تک کمشنر لاہور ڈویژن میڑوپولیٹن کارپوریشن لاہور کے اختیارات بھی استعمال کر سکیں گے۔ صوبہ کی تمام ڈویژنل ہیڈکواٹرز کی میونسپل کارپوریشن کے اختیارات متعلقہ ڈویژن کے کمشنر کے پاس ہوں گے۔ میونسپل کارپوریشن گجرات اور سیالکوٹ کے اختیارات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے پاس ہوں گے۔ میونسپل کارپوریشن مری کے اختیارات اسسٹنٹ کمشنر مری کے پاس ہوں گے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز میں میونسپل کمیٹیز کے سربراہ متعلقہ ضلع کے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہوں گے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کے علاوہ متعلقہ میونسپل کمیٹیز کے سربراہ متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر ہوں گے۔ ڈسٹرکٹ کونسل کے سربراہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور یونین کونسل کے سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ہوں گے۔
اختیارات

مزیدخبریں