اسلام آباد (صباح نیوز) ملکی تاریخ میں پہلی مربتہ انتخابی عملے سے حلف لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمشن نے پولنگ عملے کے لئے ہدایات جاری کر دیں جس کے مطابق پولنگ شروع ہونے سے قبل پریذائیڈنگ افسران ہر ضلع کے آراو سے عہدے کا حلف لیں گے جبکہ انتخابی عملے کو پولنگ وقت سے کم ازکم2گھنٹے پہلے پولنگ سٹیشن پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ پولنگ عملے کو صبح 6 بجے پہنچنے کا حکم جاری کیا گیا ہے جبکہ ،پولنگ عملے پر فرائض کی ادائیگی کے دوران سیاسی رائے کے اظہار پر بھی پابندی ہو گی۔ پولنگ عملے کو امیدوارکی جانب سے مالی معاونت یاتحفے کو رشوت تصورکیاجائیگا، پریزائیڈنگ آفیسر پولنگ کے باقی عملے سے حلف لیں گے ، پولنگ عملہ ایسا لباس یاعلامت اختیارنہ کرے جس سے کسی جماعت سے وابستگی ظاہرہو، فرائض میں کوتاہی کے مر تکب عملے کیخلاف الیکشن کمشن براہ راست کارروائی کرسکے گا، خلاف ورزی کامرتکب عملہ30روزمیں سروس ٹریبونل یاعدالت میں اپیل دائر کر سکے گا۔
انتخابی عملہ/ حلف
ملکی تاریخ میں پہلی بار انتخابی عملہ سے حلف لینے کا فیصلہ، الیکشن کمشن کی ہدایات جاری
Jul 15, 2018