کرپٹ عناصر انجام کو پہنچ گئے، باقیات بھی نہیں بچیں گی: عبدالکریم کلواڑ

لاہور (پ ر) تحریک انصاف لاہور کے فنانس سیکرٹری اور امیدوار پی پی 166 عبدالکریم کلواڑ نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر انجام کو پہنچ گئے۔ اب ان کی باقیات بھی نہیں بچیں گی۔ ملک لوٹنے والوں نے عوام کو تکلیف دی پاکستان کو نقصان پہنچایا۔ ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا۔ ایک بھی پالیسی عوام کے مفاد میں نہیں بنائی۔ ہر لٹیرے کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔ پاکستان سے کرپشن ختم کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ بلاامتیاز احتساب ملک کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...