منی لانڈرنگ کیس : حسین لوائی‘ طلحہ رضا 14 روز کیلئے جیل منتقل‘ مزید ریمانڈ کیلئے ایف آئی اے کی درخواست

کراچی(آئی این پی ) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے آصف زرداری کے قریبی دوست حسین لوائی اور طہ رضاکو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا ۔ ہفتہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں نجی بینک منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی اورطہ رضا کوعدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے لیے 47 اکا ﺅ نٹس استعمال کئے گئے۔ بینیفشریزاور دیگر معاملات کی تحقیقات کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ درکارہے۔ اس لئے ان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی اجازت دی جائے۔ جب کہ ملزمان کے وکلا نے اپنے موکلین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی درخواست کی۔عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو 14 روز کے لیے جیل بھجوادیا۔
حسین لوائی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...