مستونگ، پشاور اور بنوں کے سانحات الارمنگ ہیں: اویس نورانی

Jul 15, 2018

لاہور ( سپیشل رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور ایم ایم اے کے ترجمان صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ مستونگ، بنوں اور پشاور کے سانحات الارمنگ ہیں۔ اکرم درانی کے قافلے پر خودکش حملہ ایم ایم اے کے خلاف سازش ہے۔ نگران حکومتیں جرنیلی آمروں والے ہتھکنڈے استعمال کر کے ملک کا تشخص خراب نہ کریں۔ سیاسی حدت محاذ آرائی میں بدل گئی تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔ الیکشن قوم کے لئے اپنی تقدیر بدلنے کا سنہری موقع ہے۔ ووٹرز ووٹ دیتے وقت امیدوار کی دیانت و امانت پیش نظر رکھیں۔ ووٹ کا درست استعمال قومی و دینی فریضہ ہے۔ مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے۔

مزیدخبریں