نوابزادہ گزین مری 23 سال بعد آبائی علاقے کوہلو پہنچ گئے

کوہلو (صباح نیوز) سابق صوبائی وزیر داخلہ نوابزادہ گزین مری 23سال بعد اپنے آبائی علاقے کوہلو پہنچ گئے۔نوابزادہ گزین مری 23سال بعد اپنے آبائی علاقے میں پہنچے ہیں، نوابزادہ گزین مری نے اس دوران 17سال بیرون ملک خود ساختہ جلا وطنی اختیار کی ہوئی تھی۔ نوابزادہ گزین مری کو ان کے قافلے کے ہمراہ سکیورٹی وجوہ کی بنا پر 4 روز سے سبی میں روکا ہوا تھا، جس کے خلاف گزین مری کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی گئی تھی۔درخواست پر ہائی کورٹ نے متعلقہ صوبائی حکام کو نوٹس جاری کر دیا تھا، نوابزادہ گزین مری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے259 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 9 سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں،وہ دونوں حلقوں سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 9 سے گزین مری کے بڑے بھائی اور مری قبیلے کے نواب چنگیز مری بھی امیدوار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...