کراچی (نیوزرپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک و اُمیدوارNA253محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ٹیبل لیمپ کی روشنی مستقبل میں امن وترقی اور معاشی استحکام کی ضمانت ہے ،عوام ٹیبل لیمپ پر مہر لگا کر کامیابی سے ہمکنار کریں ،ہمارا وعدہ ہے ایوانوں میں پہنچ کر ملک وقوم ترقی کے لئے جدید ٹیکنیکی انداز میں کام کرینگے ،عوام نے حقوق کا استحصال کرنیوالوں کو مسترد نہیں کیا تو پھر کرپشن اور غربت کا خاتمہ بہت(صفحہ10بقیہ 37) مشکل ہے ،دہشتگردی کو عروج دینے والے ملک دشمن ہیں انہیں اندرونی اور بیرونی طور پر شکست دینا ہوگی ،سانحہ مستونگ پر ہر پاکستانی افسردہ ہے دہشتگرد الیکشن کو ملتوی کرانا چاہتے ہیں ،عوام دہشتگرد اور ان کی بزدلانہ کاروائیوں سے خوفزدہ ہونیوالے نہیں ہیں وطن عزیز کی سلامتی کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہادینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ NA253,PS123میں الیکشن سیل کے افتتاح کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر علماء ومشائخ اور علاقائی معززین کی بڑی تعداد سمیت مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد آصف قادری ،محمد طیب قادری ،محمد آفتاب قادری ،پی ایس 123,124کے اُمیدوار مطلوب اعوان ،سید عمیر شاہ ودیگر موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ دہشتگرد کتنے ہی طاقتور ہوں انکو شکست دینگے ،ہمارے عزم اور حوصلوں کو کسی بھی بزدلانہ کاروائی سے کمزور نہیں کیا جاسکتا ،بلوچستان کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کے پیچھے بلیک قاٹر ،را اور موساد کے ہاتھ کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ،بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں ملک کے عوام مصیبت کی گھڑی میں انکے ساتھ کھڑے ہیں ،انہوں کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف خاموش نہیں رہینگے ،بلوچستان میں الیکشن مہم کے سلسلے جارہا ہوں بلوچستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔