واشنگٹن (این این آئی)مستقبل کے امکانی خطرات کے پیش نظر ’’فیوچر کمانڈ‘‘ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا ہے -امریکا میں کئی دہائیوں کے بعد گزشتہ برس اکتوبر میں مستقبل کے بین الاقوامی خطرات و ممکنہ حالات کے تناظر میں ایک نئی کمان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ امریکہ کی سینٹرل اور پیسفیک کمان کے علاوہ کْل چھ علاقائی کمانیں پہلے ہی قائم کی جا چکی ہیں۔ اس نئی کمان کے لیے امریکہ کی بڑی ریاستوں میں شمار کیے جانے والی ٹیکساس کے دارالحکومت آسٹن کو منتخب کیا گیا ہے۔بعض ذرائع نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ آسٹن کا شہر ایک زندہ ماحول رکھتا ہے اور اس کا یہ ماحول فیوچر کمانڈ کے صدر دفتر میں متعین افسر اور دوسرے ملازمین کے لیے سازگار ہو گا۔