سوات (نامہ نگار) مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ شہبازشریف کی ہدایات کے مطابق پورے ملک میںسوگ کے موقع پرسوات منگلورمیںمسلم لیگ(ن)کاجلسہ جس سے شہبازشریف نے خطاب کرناتھامنسوخ ہوگیاہے۔انہوںنے کہاکہ اب سوا ت منگلور گرائونڈ میں 16 جولائی کو جلسہ کیا جائے گا جس سے شہبازشریف خطاب کرینگے۔یادرہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں سوگ کا اعلان کیا گیاہے جس کے باعث سوات میں پاکستان مسلم لیگ ن کا پاور شو جوسوات منگلور میں منعقد ہونا تھا کو موخر کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ک ہ کارکنوں ، عہدیداروں اور عوام الناس سے التماس کی جاتی ہے کہ وہ منگلور گرائونڈ میں شہباز شریف کے جلسہ میں بھر پور شرکت کریں وہ اس جلسہ میں ملاکنڈ ڈویژن اور سوات کیلئے آئندہ پیکیج کا اعلان کرینگے ۔ انجینئرامیرمقام نے کہاکہ قائد کے بلانے پرلبیک کہنے والے عوام نے لاہورکی شاہراہوںپرپیغام دیاہے کہ وہ کس کیساتھ ہیں۔نوازشریف اورمریم نوازنے جس جرات اوربہادری کامظاہرہ کیاہے اس کااظہارعوام 25جولائی کوشیرپرٹھپہ لگاکرکریںگے۔