دیر میں امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی ریلی پر فائرنگ‘ قیصر شریف کی مذمت

لاہور(صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے دیر میں امیرجماعت سینیٹر سراج الحق کی ریلی پر فائرنگ و پتھرائو کی شدید مذمت کرتے ہوئے نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعے کافوری نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ پتھرا وسے سینیٹر سراج الحق کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔ قیصر شریف نے کہاکہ جے آئی یوتھ کی ریلی منڈا دیر سے تیمرگرہ کی طرف نکالی جارہی تھی۔ اے این پی کے صوبائی امیدوار بہادر خان کی حویلی سے پہلے پتھرائو ا ور پھر فائرنگ کی گئی تاہم فائرنگ سے سینیٹر سراج الحق اور کارکنان محفوظ رہے، پتھرائو سے جماعت اسلامی کے پانچ کارکنان زخمی ہوئے۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے رہنما اعزاز الملک افکاری نے واقعے کے بارے فوری پولیس اور انتظامیہ کو آگاہ کیا اور واقعہ کی ایف آئی آر درج کرادی گئی۔ انہوں نے نگران حکومت پر زوردیاکہ وہ واقعے کا فوری نوٹس لے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...