سابق ایم پی اے فرید خان کو ساتھی سمیت قتل کرنے میں ملوث دہشت گرد گرفتار

Jul 15, 2018

پشاور(بیورورپورٹ)محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے سابق رکن خیبرپی کے اسمبلی فرید خان کو ساتھی سمیت قتل کرنے میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جس سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔ سابق رکن اسمبلی فرید خان کو سال 2013 میں ساتھی سمیت نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔گزشتہ روز کوہاٹ روڈ پشاور سے واردات میں ملوث ملزم محمد نبی کو گرفتار کرلیا، ملزم محمد نبی ہنگو پولیس کودہشت گردی کے کئی واقعات میں مطلوب تھا اس کے علاوہ ملزم سال 2010 ء اور 2011ء کے دوران متعدد بم دھماکے کرنے میں بھی ملوث رہا ہے ۔ حکام نے بتایا کہ ملزم محمد نبی کی گرفتاری پر صوبائی حکومت کی جانب سے 5لاکھ روپے انعام بھی مقرر ہے۔

مزیدخبریں