کشمیر کی آزادی کیلئے پاکستان افواج وادی میں اتاردے: صلاح الدین

سری نگر(کے پی آئی)متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ پاکستان قانونی اوراخلاقی طور پراس بات کا پابند ہے کہ جموں وکشمیر کی آزادی کیلئے اپنی افواج کو بھارت کیخلاف وادی میں اتارے یا پھر بھارتی افواج کیخلاف برسرپیکارکشمیری مجاہدین کی عسکری مدد کرے۔متحدہ جہاد کونسل کے زیراہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صلاح الدین نے کہا پاکستان قانونی اوراخلاقی طور پراس بات کا پابند ہے کہ جموں وکشمیر کی آزادی کیلئے اپنی افواج کو بھارت کیخلاف وادی میں اتارے یا پھر بھارتی افواج کیخلاف برسرپیکارکشمیری مجاہدین کی عسکری مدد کرے ۔ انہوںنے کہا آج عظیم دن کے موقعہ پر ایک بار پھر بھارت سے کہتے ہیں مسئلہ کشمیر کے دیرپا اور منصفانہ حل کیلئے ریاست کو متنازعہ تسلیم کرکے پاکستان سمیت جموں وکشمیر کی مسلمہ قیادت کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات ،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق با معنی بات چیت کاآغاز ہو تو ہم اب بھی ہتھیار رکھ سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...