بنیادی شرح سود بڑھانے سے صنعتی سیکٹر‘ سب سے زیادہ عوام بری طرح متاثر ہونگے

لاہور (کامرس رپورٹر)سٹیٹ بینک کی طرف سے بنیادی شرح سود 6.5 فیصد سے بڑھا کر 7.5 فیصد کرنے سے سب سے زیادہ صنعتی سیکٹر اور عوام بری طرح متاثر ہوں گے،، صنعتوں کی پیداواری لاگت بڑھے گی ،مہنگائی میں اضافہ ہو گا تاہم قومی بچت سکیموں پر منافع اور بینکوں کا منافع بڑھ جائے گا۔صنعتی شعبے کے مطابق پیداواری لاگت بڑھنے سے بے روزگاری میں اضافہ اور برآمدات متاثر ہونے کا امکان ہے۔ روپے کی قدر مسلسل کمی سے صنعتی شعبہ پہلے ہی دباو کا شکار ہے ۔سٹیٹ بینک نے اس سے پہلے مئی میں بنیادی شرح سود 50 بیسز پوائنٹ بڑھائی تھی،، اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ نگران حکومت شائد کسی ایجنڈے کے تحت ایسے فیصلے کر رہی ہے۔ اقتصادی ماہرین نے سٹیٹ بینک کی طرف سے شرح سود میں اضافہ آنے والی حکومت کے لیے آسانی پیدا کرنے کی کوشش قرار دیا ہے جس سے مہنگائی تو بڑھے گی لیکن آئی ایم ایف سے قرض لینا آسان ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...