نوازشریف کرپشن پر جیل گئے‘ اب زرداری کی باری ہے:شاہ محمودقریشی

Jul 15, 2018

ملتان (نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نوازشریف سیاسی مقدمے میں نہیں بلکہ کرپشن کے کیس میں جیل گئے۔ اب زرداری کی باری ہے۔ تحریک انصاف نے قانونی جنگ لڑی اور کامیاب ہوئے۔ 25جولائی کو سیاسی میدان میں بھی تحریک انصاف کامیاب ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 156 کی یونین کونسل41 پی پی217 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کی جدوجہد کامیاب ہو گئی ہے۔ 25جولائی کو عوام اہل‘ دیانتدار اور اچھی قیادت کا انتخاب عمل میں لائیں تاکہ ملک کو صحیح سمت پر لایا جا سکے۔ اس موقع پر رانا عبدالجبار‘ شعیب اکمل ہاشمی‘ ملک اختربھٹہ‘ شیخ محمدطاہر‘ میاں جمیل اور پی ٹی آئی رہنمائوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ دریں اثناء ولکافوڈ اور ایم ایم فوڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر چودھری ذوالفقار علی انجم نے مخدوم شاہ محمود قریشی کی حمایت کا اعلان کیا۔

مزیدخبریں