فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سنی اتحاد کونسل نے رانا ثناء اللہ کے حج کے متعلق بیان پر سنی اتحاد کونسل کا اہم ہنگامی اجلاس صاحبزادہ پی پی 113مدنی مسجد چوک سمن آبادمیں ہوا جو بعد ازاں جلسہ عام میں تبدیل ہو گیا۔ اجلاس کے بعد سنی اتحاد کونسل کے کارکنوں نے رانا ثناء اللہ کے خلاف دھرنا دیا اور شدید نعرے بازی کی۔ اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ رانا ثناء اللہ نے اسلام کے رکن حج کا مذاق اڑایا ہے۔ رانا ثنا کے بیان سے کروڑوں مسلمانوں کی توہین ہوئی۔ صاحبزادہ حسین رضا نے کہا رانا ثنا کا بیان اسلامی شعائر کی خلاف ورزی اور توہین اسلام کے زمرے میں آتا ہے۔ نوازشریف کی محبت میں اسلامی شعائر کا مذاق اڑانے والے رانا ثناء اللہ مسلمانوں سے معافی مانگیں۔