حج سے متعلق بیان سابق سیکرٹری شورکوٹ بار نے رانا ثناء کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی

Jul 15, 2018

شورکوٹ (نامہ نگار)سابق جنر ل سیکرٹر ی شورکوٹ بار سجاد حسین سیالوی کی طرف سے انوار حسین طاہر ایڈوکیٹ نے ایڈیشنل سیشن جج سیدالیاس شاہ کی عدالت میں سابقہ وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے خلاف رٹ اندراج مقدمہ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ رانا ثنا اللہ نے ٹی وی ٹاک شو میں بار بار کہا کہ نواز شریف کا استقبال کر نا حج سے بڑا کام ہے جس سے تما م مسلم امہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔مقدمہ درج کیا جائے۔

مزیدخبریں