ریلوے ملتان ڈویژن میں جدید سگنل سسٹم کے نقائص دور کرنے بارے اجلاس کل ہو گا

ملتان (نمائندہ خصوصی) ریلوے ملتان ڈویژن میں جدید سگنل سسٹم (کمپیوٹر انٹربیس لاکنگ سسٹم) میں موجودنقائص کے حل کے لئے اجلاس کل (پیر) چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ ریلوے ہیڈ کوارٹر کی زیر صدارت منعقد ہو گا اجلاس میں ڈویژنل سگنل انجینئر ملتان ندیم تاج‘ ایکسین سی بی آئی سسٹم ‘ ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر طاہر مسعود مروت‘ پراجیکٹ ڈائریکٹر سی بی آئی سسٹم شرکت کریں ے اجلا س میں سسٹم کے مختلف نقائص جس میں بارش ہونے کے بعد یا شدید گرمی کی صورت میں سگنل کے ریڈ ہونے ایک ٹرین کے گزر جانے کے بعد سگنل کے فلش کرنے سمیت دیگر کے حل کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن