مستونگ، پشاور اور بنوں دھماکوں پر ملک بھر میں يوم سوگ منایا جارہا ہے

وفاقی حکومت کی جانب سے سانحہ مستونگ ، پشاور اور بنوں بم دھماکوں میں شہید افراد کی یاد میں ملک بھر میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔عام انتخابات سے پہلے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انتخابی امیدواروں کو نشانہ بنائے جانے اور قیمتی جانی نقصان پر ملک بھر کی فضا سوگوار ہے، قومی پرچم سرنگوں ہے ، ٹریفک بھی سڑکوں پر معمول سے کم ہے ، سڑکوں پر کالے جھنڈے بھی لگائے گئےہیں، کاروباری مراکز بند ہیں ، سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ فاتحہ خوانی کیلئے شہدا کے گھروں میں جارہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سانحہ مستونگ ، پشاور اور بنوں بم دھماکوں میں شہید افراد کی یاد میں ملک بھر میں سرکاری سطح پر سوگ منایا جا رہا ہے۔ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا ۔ بلوچستان کی صوبائی حکومت کے تحت یوم سوگ کادوسرا روز ہے ۔ عام انتخابات سے پہلے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انتخابی امیدواروں کو نشانہ بنائے جانے اور قیمتی جانی نقصان پر ملک بھر کی فضا سوگوارہے، ٹریفک بھی سڑکوں پر معمول سے کم ہے، سڑکوں پر کالے جھنڈے بھی لگائے گئے، کاروباری مراکز بند ہیں، سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ فاتحہ خوانی کیلئے شہدا کے گھروں میں جارہے ہیں۔مستونگ خود کش حملے میں شہید افراد کی تعداد 131ہو گئی، زخمیوں کی تعداد 119ہے،59زخمی اب بھی کوئٹہ کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 5شدید زخمی کراچی منتقل کیے گئے ۔ دوسری جانب مستونگ خود کش حملے کی تحقیقات کے لیے تحصیلدار مستونگ بلند خان کو تفتیشی افیسر مقرر کیا کردیا گیا ،واقعہ کامقدمہ لیویزتھانے میں درج کیا گیاجس میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ۔مستونگ کے علاقے درین گڑھ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما نوبزادہ سراج رئیسانی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔واقعہ میں شہید نوابزادہ سراج رئیسانی کو گذشتہ روز مستونگ کے علاقے کانک میں سپرد خاک کیاگیا ، ان کی قبر پر آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی،نمازجنازہ میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ شہید کے گھروالوں، رشتے داروں سمیت اعلیٰ سول اور عسکری حکام اور قبائلی عمائدین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سی ایم ایچ کوئٹہ کینٹ کادورہ کیا اور مستونگ خودکش حملے کے زخمیوں کی عیادت بھی کی۔

ای پیپر دی نیشن