صنعائ(صباح نیوز)یمن کے مشرقی صوبے مارب کے مغرب میں صراوح کے محاذ پر یمنی فوج کے ہاتھوں 20 حوثی مارے گئے۔مسلح افواج نے گھات لگا کر کارروائی کی اور متعدد حوثی باغی زخمی بھی ہوئے۔ادھر الجوف صوبے کے مغربی ضلع المتون میں یمنی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں حوثی ملیشیا کے متعدد ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ یمنی فوج کے ایک کمانڈر کے مطابق باغی حوثی القعیطہ کا ٹیلہ واپس لینے کی کوشش کر رہے تھے تاہم یمنی فوج نے یہ کوشش ناکام بنا دی۔
یمن :صراوح کے محاذ پر فوج کے ہاتھوں 20 حوثی ہلاک ، الجوف میں شدید جھڑپیں
Jul 15, 2019